جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام؛ ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں نےجدید کورسز مکمل کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی کے سلسلے میں ‏شروع کیے گئے پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوانوں نےجدید کورسز میں تربیت ‏مکمل کر لی۔

سرکاری و نجی جامعات میں ہائی ٹیک کورسز اور ووکیشنل اسکلز کی تربیت دی گئی اور تربیتی ‏پروگرام پر وفاقی حکومت نے10 ارب روپے خرچ کیے۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے خصوصی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ میر پور کا رہائشی ‏عادل ندیم اسکل اسکالرشپ منصوبے کے تحت ہزاروں روپے کمانے لگا ہے۔

عادل ندیم کا کہنا ہے کہ ویب ڈیزائننگ شوق تھا جسے کامیاب جوان اسکل اسکالرشپس سےپورا کیا ‏تربیت مکمل کرتے ہی ملازمت بھی مل گئی آن لائن سروسز کی فراہمی سے ماہانہ 50 ہزار روپے ‏تک کما رہا ہوں۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر ‏طرح سے نوجوانوں پر انویسٹ کر رہی ہے نوجوان جدید کورسز میں تربیت حاصل کر کے خود کو ‏روزگار کے قابل بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جا رہی ہے فارغ بیٹھنے سے بہتر ہے ‏اسکل اسکالرشپس پروگرام کا حصہ بنیں حکومت تکنیکی تربیت کیلئےوسائل کی فراہمی میں کمی ‏نہیں چھوڑے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں