اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

این آئی سی وی ڈی میں 12 مریضوں کا اسٹروک انٹروینشن پروسیجر کامیابی سے مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : این آئی سی وی ڈی کے ماہر ڈاکٹروں نے فالج کے 12 مریضوں کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر لوتھڑا نکال کر تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے مفت اکیوٹ اسٹرونیشل پروسیجر کے ذریعے فالج کے ایک درجن مریضوں کے دماغ میں اسٹنٹ ڈالے ہیں۔

پروفیسر ندیم قمر کا کہنا ہے اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ مریضوں کے دماغ سے لوتھڑا نکالا گیا ہے، فالج کے جدید طریقہ علاج سے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں نومبر 2021 میں پہلا اسٹروک انٹروینشن پروسیجر انجام دیا گیا تھا۔

انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ پروفیسر عرفان لطفی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فالج کی مریض 48 سالہ خاتون کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکالا تھا۔

جدید طریقے سے علاج کروانے والی خاتون پروسیجر کے بعد پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں