تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سوڈان: سیاسی جماعتوں اور فوج کے درمیان مذاکرات کامیاب

سوڈانی فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدے کے بعد اقتدار دوبارہ وزیراعظم کو سونپا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے میڈیا کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں فوج نے ملک پر قبضہ کرکے نظام حکومت خود سنبھال لیا تھا لیکن اب سیاسی جماعتوں اور فوج کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ رات ہونے والے معاہدے کے بعد فوج نے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی نظربندی ختم کردی۔

معاہدے کے بعد وزیراعظم عبداللہ حمدوک ٹیکنوکریٹس پر مشتمل خود مختار کابینہ تشکیل دیں گے اور فوج سیاسی جماعتوں کے تمام کارکنوں کو رہا کرے گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل فوج نے بغاوت کرکے وزیراعظم سمیت ملکی نظام چلانے والے تمام عہدےداروں کو گرفتار کرلیا تھا جس کے خلاف سوڈان بھر میں احتجاجی تحریک شروع ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -