تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 40افراد ہلاک

خرطوم: جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جہاز میں عملے کے 20 ارکان سمیت کئی مسافر بھی سوار تھے۔ طیارہ جنوبی سوڈان سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد جوبا ائیرپورٹ سے 800 میٹر کی دوری پر جنوبی سوڈان میں گر کر تباہ ہو گیا.

مقامی میڈیا کا حادثے کے بارے میں کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے کچھ حصوں کو دریائے نیل کے قریب پڑا دیکھا گیا ہے ۔

جنوبی سوڈان کے صدر کے ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار 40 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک عورت اور 7 بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد ہی زندہ بچ سکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مصر کے صحرائے سینا میں روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -