اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

سوڈان میں جنگ کو 3 سال مکمل، ملک مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

خرطوم(15 اپریل 2026): سوڈان میں جاری خونریز خانہ جنگی کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوڈان عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے جہاں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں پر فوج کا کنٹرول مضبوط ہے جبکہ دارفور اور مغربی علاقوں میں آر ایس ایف کا تسلط برقرار ہے اور دونوں جانب سے ڈرون حملوں کا استعمال تیز کر دیا گیا ہے۔

اس طویل جنگ نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ کروڑوں لوگ پینے کے صاف پانی، خوراک اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔ سوڈان کا ہیلتھ سسٹم مکمل طور پر بیٹھ چکا ہے اور اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں ختم ہو چکی ہیں۔

ملک میں قحط کا شدید خطرہ منڈلا رہا ہے، لاکھوں لوگ دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھانے پر مجبور ہیں جبکہ دارفور اور جنوبی کردفان جیسے متاثرہ علاقوں میں لوگ زندہ رہنے کے لیے درختوں کے پتے اور جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ سوڈان دنیا کا بدترین انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔ انفراسٹرکچر کی تباہی کے باعث سڑکیں، مارکیٹس اور کھیت برباد ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ کو صرف دو جنرلز کا تنازع کہنا غلط ہے کیونکہ اس کی براہ راست قیمت عام عوام چکا رہے ہیں۔ لڑائی کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے باوجود فی الحال امن کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں