site
stats
پاکستان

سوڈانی فوج کی کارروائی، باغیوں کے قبضے سے پاکستانی بازیاب

کراچی: جنوبی سوڈان میں باغیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینیئر کو فوج نے بازیاب کروالیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایاز جمالی کو سوڈانی حکومت کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان میں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینیئر کو سوڈانی فوج نے باغیوں کے قبضے سے آزاد کرواتے ہوئے حکومت کے حوالے کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایاز جمالی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی انجینیئرکو خصوصی طیارے کے ذریعے جنوبی سوڈان کے علاقے خرطوم لایا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی انجیئنیر کو سوڈانی حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں پاکستانی سفیر زاہد احمد کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے ایاز جمالی کو 2 ہفتے قبل جنوبی سوڈان کی آئل فیلڈ سے باغیوں نے اغواء کیا تھا، اہل خانہ کی جانب سے مسلسل احتجاج کے بعد حکومتی شخصیات سے سفارتی سطح پر سوڈانی حکومت سے رابطہ کر کے بازیابی کے لیے مدد طلب کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top