The news is by your side.

Advertisement

سانپ کا اچانک حملہ، پھر کیا ہوا؟ کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

نئی دہلی: بھارتی شہری کو سانپوں کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑ گیا، سانپ نے اچانک ڈس لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں شہری سانپ کے اچانک حملے کی زد میں آگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع ساران میں سانپوں کا ‘رکشا بندھن’ رسم کیا جارہا کہ اس دوان یہ دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ ایک سانپ نے 25 سالہ شخص کو اچانک ڈسا۔

سوشل میڈیا پر وائرل مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح متاثرہ شہری پر حملہ ہوا اور اس دوران گھر کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

مذکورہ شخص نے اپنی بہن کے ذریعے سانپوں کی جوڑی کو راکھی بندھوایا۔ وہ اس سرگرمی میں مصروف ہی تھے کہ ایک سانپ نے شہری کے انگوٹھی پر ڈس لیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں