The news is by your side.

Advertisement

ہندو انتہا پسندوں کےحملےکانشانہ بننے والے سریندرکللکرنی کراچی پہنچ گئے

اچی : ممبئی میں شیوسیناکے حملے کا نشانہ بننے والے سریندرکللکرنی کراچی پہنچ گئے، انہوں نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب پاکستانی ٹیم ممبئی میں کھیلے گی.

یاد رہے کہ سریندرکلکرنی کو سابق پاکستانی وزیرخارجہ کی کتاب کی ممبئی میں تقریب منعقد کرنا تھی، جب انتہا پسند ہندوؤں نےان پرسیاہ رنگ پھینک دیا لیکن کلکرنی نے ہار نہ مانی، کتاب کی تقریب بھی کی اور اب کراچی بھی آپہنچے .

پاکستانی چینل کو اپنا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلیں، کللکرنی نے پاکستان میں ہندؤوں کے ساتھ برتے جانے والے رویے پرخوشی کا اظہارکیا.

کللکرنی نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کو دہشتگرد قرار دینے کے خلاف ہیں.

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کا نشانہ اکیلے کلکرنی نہیں بنے، بلکہ مقبوضہ کشمیر کے ایک رکن اسمبلی پر بھی ہندو انتہا پسندوں نے کالا رنگ پھینک دیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں