پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

رمضان المبارک: سعودی عرب میں مختلف پابندیاں، باجماعت تراویح کی اجازت ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے ماہ رمضان المبارک کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق مطاف کو زائرین کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ مساجد میں داخلے کے لیے اجازت نامہ لازمی ہوگا۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرنل پریڈینسی نے رمضان المبارک کے حوالے سےحرمین شریفین میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں 10 رکعات نماز تراویح کے ساتھ تہجد اور وتر کی باجماعت ادائیگی کی اجازت ہوگی، نمازیوں کو عبداللہ توسیع، پہلی منزل، چھت اورصحن تک محدود رکھاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ماہِ صیام میں مطاف کو مکمل طور پربندرکھنےکا فیصلہ کیا گیا جبکہ عمرہ زائرین کے خانہ کعبہ چھونےکی ممانعت ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجتماعی افطار کے بجائے انفرادی افطارکی تقسیم کی جائے گی جبکہ آبِ زم زم کی بوتلیں عملے کے ذریعے انفرادی طور پر فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام، مسجدِ نبوی ﷺ سمیت دیگر مساجد میں داخلے کے لیے اجازت نامہ درکار ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں