The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف کے اہم رہنما و رکن اسمبلی کورونا میں مبتلا

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں صداقت علی عباسی نے لکھا کہ کورونا کی شدید علامات ہیں ڈاکٹرز نے ‏آرام کا کہا ہے، تمام متاثرین کورونا پراللہ پاک اپنا کرم فرمائیں۔

صداقت علی عباسی نے اپیل کی کہ کوروناسےمتعلق ایس اوپیزپرعملدرآمدکویقینی بنایا جائے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہر اس وقت کرونا وبا کی تیسری لہر کی زد میں ہیں، برطانیہ سے آئی کرونا کی تیسری لہر کا خوفناک عنصر یہ ہے کہ اس سے بچے بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت دیگر اہم شخصیات کرونا میں مبتلا ہوئے، وزیراعظم عمران خان تو کرونا وبا کو شکست دے چکے تاہم صدرپاکستان ان دنوں قرنطینہ میں ہیں تاہم وہ مکمل طور پر تندرست ہیں۔

کروناوبا کی نئی لہر کے باعث آج وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی کرونا وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بابر اعوان نے بتایا کہ کرونا کی ہلکی علامت ہیں، ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، گھر سےہی کام جاری رکھوں گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں