پاکستان کے اسپنر سفیان مقیم کا انگلینڈ کی ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے ڈربی شائر فالکنز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر ڈربی شائر فالکنز نے اعلان کیا ہے کہ اسپنر سفیان مقیم پہلے ہاف کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، دوسرے ہاف میں افغانستان کے محمد غضنفر ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ اور پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ سفیان مقیم ٹی 20 کرکٹ کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے اور مجھے پہلے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل چکا ہے۔
سابق کوچ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی اسپنر ٹیم کے لیے شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔
سفیان مقیم نے اس حوالے سے کہا کہ میں ڈربی شائر فالکنز کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں اور مکی آرتھر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ وہ ایک بہترین کوچ ہیں اور میں انگلینڈ میں کھیلنے کے تجربے کے لیے پُرجوش ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


