بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

سفیان مقیم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کے اسپنر سفیان مقیم نے ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

سفیان مقیم پی ایس ایل میں ناصرف سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں بلکہ پانچ میچوں میں کم سے کم تین یا اس سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

سفیان مقیم نے میچ کے بعد کہا کہ میں میچ کے دوران افتخار احمد سے گفتگو کرتا رہتا ہوں اور جہاں وہ بولنگ کرتے ہیں وہی میں بھی کرتا ہوں۔

پشاور زلمی نے آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی ہے اور سفیان کو میچ کا بہترین کارکردگی دیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: ’سفیان مقیم کے ساتھ سلیکٹرز زیادتیاں بند کریں‘

زلمی کی ٹیم پی ایس ایل اب تک 13 پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست ہے، پشاور نے 7 میچ کھیلے ہیں چھ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے۔

بابر اعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیان سمیت تمام بولر تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں، بطور ٹیم ہماری کارکردگی شاندار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی فارم سے متعلق بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، کوشش یہی ہے اپنے اعتماد سے جیت میں کردار نبھاتا رہوں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں