پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

’سفیان مقیم کے ساتھ سلیکٹرز زیادتیاں بند کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اسپنر سفیان مقیم کے ساتھ زیادتیاں بند کریں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سفیان مقیم کو اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کردینا چاہیے کیونکہ جب اس کا ٹیم میں نام نہیں آتا تو وہ لکھتا ہے کہ اِنْ اللّٰہَ مَعَ صَّابِرْیْن اور پرفارمنس کی ویڈیوز شیئر کررہا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اچھے ہو آپ کھیلو گے اور آپ کے لیے دنیا بات کرے گی، آپ جب یہ لکھ دیتے ہو تو اس سے لوگ اور ناراض ہوجاتے ہیں۔

باسط علی نے کہا کہ ہم نے ایسا وقت بھی دیکھا ہے کہ ایک کھلاڑی کا ٹیم میں نام نہیں آیا تھا تو وہ ہمارے سامنے رو رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ یہ دیکھیں اس کو سلیکٹ کرلیا میری پرفارمنس تھی میرا نام نہیں آیا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ رواں سال ڈومیسٹک سیزن سے لے کر پی یس ایل تک پانچ چھ نوجوان لڑکے بڑے اچھے ملے ہیں جیسے سمیر منہاس، فرحان یوسف، سفیان مقیم، سعد بیگ، معاذ صداقت ہیں، عرفات منہاس ہے ان کو چھوٹی ٹیموں کے خلاف پورا موقع دے اور کھلائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں