اسلام آباد: چینی خریدنے والوں ریلیف ملنے کا امکان ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ہزاروں ٹن چینی کی فروخت کا ٹینڈر جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے 36 ہزار میٹرک ٹن سفید چینی کی فروخت کا ٹینڈر جاری کردیا، چینی کا اسٹاک کراچی کے پپری گوداموں میں موجود ہے، نیلامی ٹینڈر کے ذریعے ہوگی۔
بولیاں 3 دسمبر 2025 کو دوپہر سوا12 بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی، بولیوں کی کھلی کارروائی 3 دسمبر کو 12:45 بجے ٹی سی پی ہیڈ آفس کراچی میں ہوگی۔
ٹی سی پی نے چینی کی فروخت کا ٹینڈر دستاویز حاصل کرنے سے متعلق بتایا کہ یہ ٹینڈر دستاویز کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ریجنل دفاتر سے دستیاب ہوں گے۔
بولی جمع کرانے سے پہلے دستاویز کو خریدنا لازم قرار دیا گیا، کسی بھی بولی کو قبول یا مسترد کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔
خیال رہے کہ حکومت نے 77 سال بعد شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈی ریگولیٹ کرنےکی سمری رواں ہفتےوزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
وزارتِ غذائی تحفظ کے ذرائع بتایا کہ شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جو رواں ہفتے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی


