The news is by your side.

Advertisement

شوگر کمیشن رپورٹ: شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہوسکتاہے، شیخ رشید

روالپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے چینی مافیا کی دھمکیوں کے باوجود تحقیقات کرائیں، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہوسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ بڑی بات ہے کہ وزیراعظم نے اپناوعدہ پوراکیا اورفرانزک رپورٹ جاری ہوئی، تحقیقات کے دوران چینی مافیا نے دھمکیاں بھی دیں مگر وزیر اعظم اُن کو کسی خاطر میں نہیں لائے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کہاگیاہے ریگولیٹرز سے پوچھا جائے قیمتیں کیوں بڑھیں، نوٹیفکیشن کل یاپرسوں جاری ہوجائے گا کہ کس کس کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی، ریگولیٹرز کے ساتھ طاقتور لوگوں کے نام بھی ہیں جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے بعد وزیراعظم کا ایک اور بڑا فیصلہ

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ اور سیاسی لوگوں کے نام رپورٹ میں بالکل واضح ہیں،تمام ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے کارروائی ہوگی اورایکشن ہوتےہوئے نظر آئے گا۔

شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی کہ شوگر ملز کی ملکیت رکھنے کی وجہ سے شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں جاسکتا ہے، جولوگ بھی لوٹ مارمیں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نے شہزاد اکبرکو ہدایت کی گندم کی رپورٹ بھی جلد سامنے لائیں، گندم کی رپورٹ پربھی اب بہت جلدکارروائی ہوگی‘۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں