تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

شوگر کمیشن، شاہد خاقان اور خرم دستگیر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دو رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو تحقیقیات کے لیے کل طلب کرلیا۔

شوگر انکوائری کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر صنعت و تجارت کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کل ساڑھے تین بجے تک ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہوں۔

خط میں دونوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ دستاویزات کمیشن کے سامنے پیش کریں اور تحقیقاتی ٹیم کی معاونت بھی کریں۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگر مل میں شریف خاندان کی کرپشن کی غضب کہانی منکشف

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے دو روز قبل چینی انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیا کو خط لکھا تھا اور کہا تھا کہ وہ ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اہم معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ تھا کہ میں ایسے تمام ثبوت و شواہد ایف آئی اے کے حوالے پیش کروں گا جس کے بعد چینی مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں آسانی رہے گی۔ یاد رہے کہ شوگر کمیشن جس نے 25 اپریل کو اپنا کام مکمل کرکے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنا تھی، اس نے وفاقی حکومت سے 3 ہفتے کی مہلت مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید 3ہفتے کا وقت دینے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے 25 اپریل انکوائری کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -