The news is by your side.

Advertisement

ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ، شوگرملز مالکان نے چینی کی سپلائی بند کردی

کراچی : ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ، شوگر ملز نے چینی کی سپلائی اچانک معطل کردی جبکہ چینی کی قیمت میں بھی یکایک اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگر ملز مالکان نے پیداوار ی لاگت میں اضافے کو جواز بنا کر مارکیٹوں میں چینی کی فراہم بند کر دی، کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی اچانک معطل ہونے سے چینی کی فی کلو گرام قیمت میں 5 روپے کلو بڑھ گئی ہے، جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

کراچی ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی مارکیٹ سے غائب ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 54 روپے کلو جبکہ ریٹیل کی سطح پر 64 روپے کلو تک پہنچ گئی، دکانداروں کے مطابق چینی کی سپلائی معطل ہونے سے قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کی تیاری کی لاگت کے مقابلے میں فروخت کے نرخ بہت کم ہیں اور حکومت چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی بھی نہیں دے رہی۔

شوگرملرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کہ چینی کی سپلائی کا معاملہ ایجنٹس اور ہول سیلرز کے درمیان ہے، ایسوسی ایشن کا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تاہم مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، حکومت نوٹس لے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں