منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

اضافی چینی برآمد کی جائے: شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 جولائی 2026): پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے اضافی چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں چینی ایکسپورٹ کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی برآمد کی منظوری دی جائے تاکہ کرشنگ سیزن سے قبل بحران سے بچا جا سکے، رواں سال ریکارڈ 7.7 ملین ٹن چینی کی پیداوار ہوئی جو ملکی ضرورت سے زائد ہے، پیدا ہونے والی چینی ملکی ضرورت سے 10 لاکھ ٹن زائد ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو چینی برآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، گوداموں میں 7 ملین ٹن سے زائد اضافی چینی ہے جس کی برآمد کی منظوری التوا کا شکار ہے، ملک کے گوداموں میں 700 ملین ڈالر مالیت کا تصدیق شدہ چینی کا اسٹاک موجود ہے، حکومت سے ابھی تک اجازت نہیں ملی جبکہ اتنی چینی برآمد کرنے میں 5 ماہ لگتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت میں مزید تاخیر سے شوگر ملز اور کاشتکار متاثر ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرائے اعلیٰ سے بحران کے فوری حل کی اپیل کرتے ہیں۔

شوگر ملز مالکان نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، ذرائع

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں