منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

چینی ایکسپورٹ کا کوٹہ مختص، سب سے زیادہ کس کی شوگر مل کو ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کی شوگر ملوں کیلیے چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ مختص کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 52 ہزار 500 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کی جاسکے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کین کمشنر پنجاب نے صوبے کی شوگر ملوں کے لیے چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ مختص کردیا گیا ہے جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 52 ہزار 500 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کی جاسکے گی۔

کین کمشنر پنجاب کی جانب سے صوبے کی 41 شوگر ملوں کو گنا کرشنگ کی بنیاد پر چینی ایکسپورٹ کا کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ کوٹہ جہانگیر ترین کی شوگر مل کو دیا گیا ہے۔

کین کمشنر آفس کے مطابق جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو یونٹ ون کو دیا گیا ہے اور یہ شوگر مل 9 ہزار 442 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرسکے گی۔

چینی ایکسپورٹ کی اجازت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر حمزہ شوگر مل ہے جس کو 9 ہزار 429 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ دیا گیا ہے۔

پنجاب کی شوگر ملوں میں چینی ایکسپورٹ کرنے کا سب سے کم کوٹہ جی بی پرائیویٹ لمیٹیڈ کو دیا گیا ہے۔ اسے صرف 53 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں