جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

شوگر ملز مالکان چینی برآمد کرنے کی اجازت ملنے کے بعد پھر سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شوگر ملز مالکان وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کیلیے اجازت ملنے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگئے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مالکان نے حکومت سے مزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کیلیے اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چینی کے اضافی اسٹاک سے درپیش مالی مسائل بے قابو ہوتے جا رہے ہیں، انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت میں اضافے پر نقصان کا سامنا ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پچھلے سیزنز کے فاضل ذخیرہ رکھنے کے اخراجات سے بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے، چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچے گر رہی ہیں، پالیسی فیصلہ نہ ہونے سے ملک کو پہلے ہی 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت سے تصدیق شدہ 12 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک برآمد کرنے کیلیے اجازت کی درخواست کرتے ہیں، نومبر کے آخرت ک اضافی اسٹاک بڑھ کر 15 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گا، آنے والے کرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں