The news is by your side.

Advertisement

سندھ کی شوگر ملیں بھی ایف بی آر کے نشانے پر آگئیں

کراچی: سندھ کی شوگر ملیں بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار میں آگئیں، ٹیکس چوری کے انکشاف کے بعد شوگر ملوں میں ایف بی آر نے شوگر ملوں کی نگرانی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی شوگر ملوں کی آڈٹ رپورٹ میں ٹیکس چوری کانکشاف ہوا ہے جس کے بعد 8 شوگرملوں پرایف بی آرکےافسروں کوتعینات کر دیا گیا ہے۔

چیئر مین ایف بی آر اورممبرآپریشن کی اجازت سےافسران تعینات کئےگئے ہیں ، ایف بی آر کی ٹیم شوگر ملوں میں چینی کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کی بڑےپیمانےپرٹیکس چوری کی وجہ سے افسران کی تعیناتی کا فیصلہ سےکیاگیاہے۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شوگرملز مالکان گنےسےحاصل چینی کی پیداوار کم دکھاتےہیں جب کہ مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی چینی اصل پیداوارسے کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوگر ملزمالکان چینی کی فروخت کم ظاہرکر کےٹیکس چوری کررہےہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں