بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی۔

کمشنر کراچی نے چینی کی قیمت کا تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ریٹیل سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 177 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہول سیل سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 174مقرر کر دی گئی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ چینی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے چینی کے نئے نرخ مقرر کرتے ہوئے اس کی خوردہ قیمت 177 روپے اور ایکس مل پرائس 169 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

چینی کی نئی قیمت کے حوالے سے ضلع انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور دکانداروں ریٹیلرز، ہول سیلرز کو مقررہ قیمتوں پر چینی فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے دو ماہ قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کئی بار ٹینڈر بھی جاری کیے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ چینی کی برآمد، درآمد اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گیے انٹرویو میں کہا کہ جب چینی ایکسپورٹ کرنے کی بات ہوئی تو کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے اور قیمتیں کسی صورت نہیں بڑھیں گی، کچھ عرصہ تو قیمتیں ٹھیک رہیں لیکن اچانک اضافہ کر دیا گیا۔

85ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے سوکار کے ذریعے ایل سیز قائم کر دی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں