جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کا گنے کا کرشنگ سیزن 20 نومبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (04 اکتوبر 2025): وفاقی حکومت نے گنے کا کرشنگ سیزن 20 نومبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق رواں سال کرشنگ سیزن اکتوبر میں شروع نہیں ہوگا، یہ فیصلہ سیلاب زدہ علاقوں میں گنے کی فصل متاثر ہونے پر کیا گیا ہے۔

وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ عوامی سہولت کے لیے حکومت نے چینی کی وافر مقدار امپورٹ کر رکھی ہے، سیزن کے حوالے سے بتایا گیا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کرشنگ سیزن مؤخر کیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے آئندہ کرشنگ سیزن میں چینی کی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جب کہ کسان تنظیموں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کا بھی یہی مطالبہ تھا۔

’چینی درآمد کرنا کسانوں‌ اور انڈسٹری تباہ کرنے کے مترادف ہے‘

دوسری طرف گزشتہ روز شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ چینی درآمد کرنا کسانوں اور ملکی انڈسٹری تباہ کرنے کے مترادف ہے، حکومت 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کا آرڈر دے چکی، جس کی ضرورت نہ تھی۔ ایسوسی ایشن نے کہا حکومت نے انڈسٹری کی اپیلوں کو یک سر نظر انداز کر دیا، 18 نومبر تک ملک میں چینی کے وافر اسٹاکس موجود ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر انڈسٹری کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے اسٹاکس کا ختم ہونا ضروری ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں