جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پتوکی : گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج، ملتان روڈ بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پتوکی : گنے کے مناسب ریٹ نہ ملنے اور پرانے واجبات کلیئر نہ ہونے کیخلاف کسان برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ پتوکی میں کسان اتحاد نے ریلوے ٹریک پر قبضہ کرلیا، کسان مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گنے کے کاشتکاروں نے حکومت کی جانب سے مناسب دام نہ ملنے اور واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے پتوکی میں چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن ٹریک پر دھرنا دے دیا جس کے سبب ٹرینوں کی آمد ورفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔

کسان اتحاد نے مطالبات کی منظوری کے لئے ریلوے ٹرک پر قبضہ کرلیا، ملتان روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، ٹریک بند ہونے کے باعث تمام ٹرینوں کو لاہور واپس بلوا لیا گیا اس صورتحال پر مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے۔ مشتعل کسانوں نے پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں گنے کے مناسب ریٹ، واجبات کی فوری ادائیگی اور نئے گنے کی رقم بھی دی جائے۔

صدر کسان اتحاد سردار اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔


مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں