منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

میٹھے مشروبات پینے والے افراد میں معدے کے کینسر کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ میٹھے مشروبات پینے والے افراد میں معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جریدے ’گیسٹرو ہیپ ایڈوانسز‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مصنف اینڈریو چان نے کہا کہ یہ پہلی ایسی تحقیق ہے جو میٹھے مشروبات کے استعمال اور معدے کے کینسر کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

تحقیق میں یہ اشارہ بھی ملا کہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات اس خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں میٹھے مشروبات کا تعلق بڑی آنت، سینے اور جگر کے کینسر میں اضافے سے جوڑا جا چکا ہے لیکن معدے کے کینسر سے متعلق شواہد محدود تھے۔

https://arynews.tv/category/health-2

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ کم از کم ایک بار میٹھا مشروب پیتے ہیں ان میں معدے کے کینسر کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں دگنا ہوتا ہے جو مہینے میں ایک بار سے کم ایسا مشروب پیتے ہیں۔

اینڈریو چان نے کہا کہ معدے کا کینسر دنیا بھر میں کینسر سے اموات کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔

اس تحقیق میں کئی دہائیوں پر محیط 112,000 افراد کے صحت اور طرز زندگی کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 278 افراد کو معدے کا کینسر لاحق ہوا جبکہ کینسر خواتین اور مردوں دونوں میں دیکھا گیا۔

اس کے مقابلے میں تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی مٹھاس والے اور کم کیلوریز والے کاربونیٹیڈ (سوڈا) مشروبات کا استعمال معدے کے کینسر کے زیادہ خطرے سے منسلک نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں