تازہ ترین

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...
Array

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کے حوالے سے تجاویز مرتب

اسلام آباد: وزارت قانون نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سےمتعلق تجاویز مرتب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازکی جانب سے نام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ پیرکو سماعت کرےگا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نےسات دن کا وقت دیاتھا تاہم حکومت نےابھی تک نام فہرست سے نکالنے پر فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نام ای سی ایل سے نکلوانے کا معاملہ، مریم نواز نے عدالت سے رجوع کرلیا

درخواست دائر ہونے کے بعد وزارت قانون نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سےمتعلق تجاویزمرتب کرلی ہیں جسے منگل کو کابینہ کےاجلاس میں پیش کیےجانےکاامکان ہے۔

ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے کہ تجاویز کو تحریری شکل دے دی گئی ہے اور اسے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -