اسلام آباد : پاکستان نے بھارت میں نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا، سفارتی دستاویزات بھارتی وزارت خارجہ کوارسال کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سہیل محمود کو بھارت میں نیا ہائی کمشنر لگانے کا فیصلہ کیاہے، دفتر خارجہ کے مطابق سہیل محمود کی تعیناتی کی سفارتی دستاویزات نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کوارسال کردی گئی ہیں.
سہیل محمود اس وقت ترکی میں پاکستان کے سفیر ہیں، بھارت میں تعینات عبدالباسط کی تقرری کی مدت اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔
سہیل محمود اپریل یا مئی میں بطور ہائی کمشنر بھارت میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ عبدالباسط کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی کو مارچ میں تین سال مکمل ہو جائیں گے۔