پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سہانا خان کی ضرورت مند خاتون کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے ایک ضرورت مند خاتون کو پیسے دیے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سہانا خان نے گزشتہ روز دیگر بالی وڈ اسٹارز سمیت ممبئی میں اداکارہ و پروڈیوسر کویل پوری کے ناول (Clearly Invisible in Paris) کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے واپسی پر سہانا خان کا سامنا ایک خاتون سے ہوا جنہوں نے ان سے بھیک مانگی۔ سُپر اسٹار کی بیٹی نے اپنے بٹوے سے 500 روپے کا نوٹ نکال کر خاتون کو تھما دیا۔

- Advertisement -

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیسے ملنے پر ضرورت مند خاتون کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا۔ صارفین نے سہانا خان کے اس عمل خوب تعریف کی۔

ایک نے لکھا کہ ’مجھے ان کا یہ عمل بہت پسند آیا۔ مسکراہٹ اور سخاوت۔‘ دوسرے نے لکھا کہ ’میں قسم کھاتا ہوں کہ سہانا سب سے پیاری ہیں۔‘

سہانا خان بہت جلد اداکارہ و پروڈیوسر کویل پوری کی فلم ’دی آرچیز‘ میں نظر آئیں گی جس کی ریلیز رواں سال 24 نومبر کو شیڈول ہے۔

نیٹ فلکس پر ریلیز کی جانے والی فلم کی کاسٹ میں میہر اہوجہ، ڈوٹ، یوراج مینڈا اور ویڈانگ رائنہ بھی شامل ہیں جبکہ اس کی کہانی معروف آرچیز کامکس سے ماخوذ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں