تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...
Array

کراچی میں ہزاروں گیزر چلنے سے گیس کی طلب میں اچانک اضافہ

کراچی : شہر قائد میں موسم سرد ہوتے ہی ہزاروں گیزر چلنے سے گیس کی طلب میں اچانک اضافہ ہوگیا ، سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ کو مینیج کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں گیزر چلنے سے گیس کی طلب میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سردیاں آنےکےباعث گیس کی مانگ بڑھ گئی ہے، گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے، گیس لوڈ کو مینیج کرنے کی بھرپور کوشش کررہےہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند کرنا پڑی، ڈسٹری بیوشن لائنوں کے آخری علاقوں میں کم پریشر کا سامناہوسکتا ہے۔

گذشتہ روز وزیر توانائی حماد اظہر نے بیان میں کہا تھا کہ گیس کی قیمت اورفراہمی مخصوص طریقہ کار سے طے ہوتی ہے، موسم سرمامیں مقامی ‏سطح پرگیس کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مقامی گیس کی طلب درآمدی گیس سےپوری نہیں ہوسکتی، ‏مقامی، درآمدی گیس کی اوسط قیمت کیلئے قانون سازی مسئلے کا حل ہے۔

Comments

- Advertisement -