تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

قرض خواہوں سے تنگ شخص نے خاندان سمیت خودکشی کرلی

ممبئی: بھارت میں قرض ادا نہ کرنے والے شخص نے ایسا قدم اٹھایا کہ انسانیت لرز گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے رام نگر میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض ادا نہ کرنے والے شخص نے اپنے اہل خانہ زہر دے دیا۔

افسوسناک واقعہ رام نگر کے ڈوڈا منڈو گڈے میں پیش آیا، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجو نے اہل خانہ کے کھانے میں زہر ملایا،جس کے نتیجے میں اس کی بیوی کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کی ساس ، بہن اور بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ گھر کے سربراہ کی شناخت راجو کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ 11 لاکھ کا مقروض تھا ، قرض ادا نہ کرنے کے باعث وہ بنگلور سے سولا پور شفٹ ہوا تھا تاہم قرض لینے والے یہاں تک بھی آن پہنچے جس کے نتیجے میں راجو نے یہ قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: سسر کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر داماد نے خودکشی کرلی

اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی بھارت میں سسر نے رشتے داروں کے سامنے ڈانٹ پلائی تو داماد نے اس سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

واقعہ ریاست تلنگانہ کے علاقے نظام آباد میں پیش آیا، داماد کی شناخت 31 سالہ سندیپ کمار کے نام سے ہوئی جس کی شادی ڈھائی سال قبل ہی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -