تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عراق میں جنازے پرخودکش حملہ، اڑتیس افراد ہلاک

بغداد: عراق میں جنازے کےدوران خودکش دھماکے میں اڑتیس افرادہلاک جبکہ پچاس سےزائد زخمی ہوگئے، دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی بغداد میں ایک جنازے میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں اڑتیس افراد ہلاک ہوئے جن میں متحارب گروپ کے چار کمانڈر بھی شامل ہیں۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ قبرستان میں تدفین کے لیے جمع تھے، خود کش حملہ آورنے متحارب گروپ کے کمانڈروں کے قریب جا کربارود سے بھری واسکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

غیرملکی میڈیا ذرائع کے مطابق عراق اورشام میں مصروفِ عمل شدت پسند تںظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -