site
stats
خیبر پختونخواہ

پشاور: کالعدم تنظیم کا مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار،بم برآمد

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے دو کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا.

تفصیلات کےمطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے باچا خان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو خود ساختہ بم سمیت گرفتار کرلیا ہے،دہشگرد کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے.

رحمان الدین کو خفیہ اطلاع پر ریڈیو پاکستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا.دہشتگرد کے قبضے سے 2 کلو وزنی خود ساختہ بم بھی برآمد ہوا.

سی ٹی ڈی کے مطابق رحمان الدین سے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگرد نے خود کش حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور اسے خصوصی طور پر حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا.دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top