تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

خودکشی کرنے والی مشین کو سوئٹزرلینڈ میں قانونی حیثیت مل گئی

برن : یورپی ملک سوئٹزرلینڈ خودکشی کو آسان بنانے والی مشین کو قانونی حیثیت دینے والا واحد ملک بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے خودکشی کرنے والی مشین کو قانونی حیثیت دی ہے جو انسان کو ایک منٹ کے اندر موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔

سارکو مشین کو اندر سے چلایا جا سکتا ہے، جولوگ لاک ان سنڈروم کے مریض ہیں صرف پلک جھپک کر اس کا استعمال کر سکتے ہیں، یہ کیپسول میں آکسیجن کو انتہائی سطح سے بھی کم کر دیتا ہے۔

اس عمل میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے اور موت ہائپوکسیا اور ہائپوکیپنیا (ٹیشوز کو ناکافی آکسیجن کی فراہمی اور خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی) کے ذریعے ہوتی ہے جس سے آدمی نسبتا آرام سے اور کم تکلیف سے مر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں خودکشی قانونی ہے اور گزشتہ سال تقریباً 13سو افراد نے ایتھنیشیا تنظیموں کی خدمات استعمال کیں۔

Comments

- Advertisement -