کابل : افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش حملے کےنتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب بینک کے باہر خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش حملہ آور نے بینک کے باہر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اور یہ بینک سفارت خانے کے قریب تھا۔
خیال رہے کہ کابل میں حالیہ کچھ عرصے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا خودکش حملہ ہے۔
- Advertisement -
کابل، فوجی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں 13 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ہلمند میں خودکش دھماکے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے تھےحملہ فوجی گاڑی کے قریب کیا گیا تھا۔
کابل میں مسجد پر خودکش حملہ،فائرنگ، 20 افراد جاں بحق، 40 زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان دارالحکومت کابل کی مسجد پر خود کش حملے اور فائرنگ میں 20 افراد جاں بحق ہوگئےتھے، داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔