بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کراچی : 12 سالہ لڑکے کی پراسرار موت، پھندا لگی لاش ملی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے، متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس نے مجھ سے کبھی کسی پریشانی کا ذکر نہیں کیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ایک گھر سے 12 سالہ محمد نسیم کی چھت سے لٹکی اور گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے، نسیم اپنے بڑے بھائی کے ساتھ رہتا تھا، ان کے اہلخانہ بلوچستان میں رہائش پذیر ہیں۔

متوفی کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ نسیم گھر پر کھانا کھانے گیا تھا لیکن کافی دیر تک واپس نہیں آیا۔

جب میں اسے لینے گھر گیا تو دروازہ اندر سے بند تھا، کافی دیر آوازیں دیتا رہا کوئی جواب نہیں آیا تو سخت تشویش لاحق ہوئی، دیوار سے پھلانگ کر اندر گیا تو کمرے میں نسیم کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔

متوفی کے بھائی کا مزید کہنا ہے کہ نسیم نے مجھ سے کبھی کسی پریشانی کا ذکر تک نہیں کیا، پتہ نہیں اس نے  کیوں خودکشی کی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں