تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارتی فوجی خودکشیوں اور بیماریوں کے باعث مرنے لگے

نئی دہلی: بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد بغیر کسی جنگ میں حصہ لیے خودکشیوں، بیماریوں اور حادثات کے باعث مرنے لگی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ہر سال 2 بٹالین کے برابر فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی، بیماری اور حادثات کے سبب بھارتی فوج کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان گنوانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 16 سو سالانہ ہوگئی۔ یہ تعداد میدان جنگ اور مختلف آپریشنز میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔

بھارتی آرمی چیف بین روات کا کہنا ہے کہ ہرسال 2 بٹالین جتنے فوجیوں کا مرنا تشویش کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: خودکشی سے بچانے والا پنکھا تیار

سنہ 2014 سے اب تک بھارت کی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے 6 ہزار 5 سو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کردیا تھا۔

تیج بہادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجیوں کو مناسب خوراک نہیں دی جارہی اور اکثر انہیں رات کو بھوکا سونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے میں مشکل کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذہنی تناؤ کے باعث سب سے زیادہ خودکشیاں بھارت میں ہوتی ہیں۔

گویا بھارت میں صرف فوجیوں میں ہی نہیں بلکہ عام افراد میں بھی خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذہنی امراض کا شکار افراد میں سے ڈپریشن کے تقریباً 50 فیصد مریض بھارت، چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں موجود ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -