تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

دنیا میں ہلچل مچنے کو تیار، سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پرآگئے

سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پر آگئے، سوئس بینک کے70 سال سے زائد کےبینک اکاؤنٹس ڈیٹا کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پر آگئے ہیں اور اوسی سی آرپی نےکریڈٹ سوئس بینک کےاکاؤنٹ ہولڈرزکےنام بتادیے ہیں۔

او سی سی آر پی نے سوئس بینک کے 70 سال سے زائد کے بینک اکاؤنٹس ڈیٹا کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات او سی سی آر پی کے مطابق جاری تفصیلات میں سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں اور یہ سوئس بینکوں کے خفیہ اکاؤنٹس سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی تحقیقات ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر کے خاندان کے سوئس بینکوں میں 17 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے ہیں جب کہ آذربائیجان کی طاقتور شخصیت کے بیٹوں نے بھی منی لانڈرنگ سے مال بنایا۔۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کریڈٹ سوئس میں منشیات, انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ، کرپٹ سیاستدانوں کے کھاتوں کے علاوہ جنگی جرائم،انسانوں پرتشددمیں ملوث افراد بھی اکاؤنٹ ہولڈرہیں۔

او سی سی آر پی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج تو صرف شروعات ہیں آنے والے دنوں میں مزید ہوشربا انکشافات کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -