اشتہار

سکینہ خان نے امریکا میں شادی کر لی، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

(15 اکتوبر 2026): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سکینہ خان نے امریکا میں شادی کر لی جو ان کی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکینہ خان نے شادی کے موقع پر سرخ اور سنہری عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر سفید شیروانی میں ملبوس نظر آئے۔

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔ مداحوں نے اداکارہ کے دلہن کے روپ، میک اپ اور غیر معمولی لُک کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سکینہ خان ناکام محبت کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کیلیے شوبز انڈسٹری سے عارضی وقفہ لینے پر غور کر رہی ہیں۔ مداحوں اور ساتھی شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دی اور اس نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں