بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

سکھر بیراج کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سالانہ مرمت اور بھل صفائی کے لئے سکھر بیراج کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

آبپاشی انتظامیہ کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر سکھر بیراج نے انتظامیہ کو خط بھیج دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چوبیس دسمبر سے اکتیس جنوری تک بیراج ٹریفک کے لیےبند ہوگا۔

چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ارشاد احمد میمن نے زمینداروں اور آبادگاروں کو مطلع کیا ہے کہ سالانہ ضروری مرمت کی وجہ سے سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینالوں نارتھ ویسٹ کینال ،دادو کینال ، خیر پور فیڈر ایسٹ کینال ، خیر پور فیڈر ویسٹ کینال ، روہڑی مین کینال اور نارا کینا ل میں پانی کا بہاؤ اس عرصے میں بند رہے گا۔

آب پاشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے نہروں کو پانی فراہمی بند کئے جانے کے بعد خارج کیا جانے والا پانی پانچ سے سات دن میں کوٹری بیراج پہنچے گا جس کے بعد 10جنوری سے کینجھر جھیل کو بھی پانی کی فراہمی شروع ہوگی۔نہروں کی بندش سے قبل ہر برس محکمہ صحت عامہ ، محکمہ بلدیات کے علاوہ واٹر سپلائی کے اداروں کو پہلے ہی آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ نہروں میں پانی کا اخراج بند ہونے سے قبل اپنے تالاب بھر لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں