سکھر: کھیر تھر کینال میں بچوں کو اسکول لیجانے والی کشتی الٹ گئی، کشتی میں سوار بارہ افراد میں سے گیارہ کو زندہ بچالیا گیا، ایک طالب علم کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیر تھر کینال میں بچے اسکول جانے کیلئے ایک کشتی میں سوار ہو کر دوسرے کنارے پر جا رہے تھے کہ اچانک پانی کے بہاؤ میں تیزی کے باعث کشتی ہچکولے کھاتے ہوئے الٹ گئی، کشتی میں 10بچے ایک مرد اور ایک خاتون سوار تھی۔
اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گیارہ افراد کی جان بچائی جبکہ کشتی میں سوار چھٹی جماعت کا طالبعلم کاجل تاحال لاپتہ ہے ،جس کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اہلکاراور پولیس جائے وقوعہ پر دو گھنٹے دیر سے پہنچے، علاقے کے لوگوں کے مطابق کینال پر ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک کشتی کو بحفاظت لیجانے کیلئے زنجیر باندھی گئی تھی، جس کے ٹوٹنے سے حادثہ ہوا۔