سکھر:کورائی کینال میں بڑاشگاف، 10سے زائد دیہات زیرِ آب -
The news is by your side.

Advertisement

سکھر:کورائی کینال میں بڑاشگاف، 10سے زائد دیہات زیرِ آب

سکھر: کورائی کینال میں شگاف پڑنے سے دس سے زائد دیہات زیرآب آگئے جبکہ نیشنل ہائی وے بھی پانی میں ڈوب گیا، مقامی افراداورفوجی دستے شگاف پُر کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھرکی کورائی کینال میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس کے باعث دس سے زائد دیہات زیر آب آگئے، شگاف پڑنےسے کھڑی فصلوں، آٹھ سے زائد اسکولوں اور متعددگھروں کو نقصان پہنچا۔

شگاف پڑنے سے پانی کا ریلا نیشنل ہائی وے اور پنوں عاقل پہنچ گیا، اگر شگاف مکمل طور پر بند نہ ہوا تو پانی کا ریلہ نیشنل ہائی وے کراس کر کے ریلوے ٹریک پر پہنچ سکتا ہے، لوگوں نےاپنی مددآپ کےتحت شگاف پرکرنیکی کوشش کی تاہم بعد میں فوجی جوانوں نے پانچ فٹ شگاف کو بند کیا۔

ذرائع کے مطابق شگاف کو مکمل طور پر بند کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، فوج کے جوانوں کے کیساتھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کا عملہ بھی شگاف پرکرنے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب بچوں نے ایسے مشکل حالات میں بھی خوشی کا پہلو ڈھونڈ نکال، شگاف سے نکلنے والے پانی سےبچے کافی محظوظ ہوئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں