تجاوزات کے خلاف آپریشن، سٹی بائی پاس میدانِ جنگ بن گیا sukkur
The news is by your side.

Advertisement

تجاوزات کے خلاف آپریشن، سکھر بائی پاس میدانِ جنگ بن گیا

سکھر: سٹی بائی پاس کے قریب نہر کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں واقع سٹی بائی پاس کے قریب نہر کنارے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تو مقامی افراد نے انتظامیہ کے خلاف شاہراہ پر احتجاج کیا اور بائی پاس کو بند کردیا۔

مقامی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کےلیے کارروائی کا آغاز کیا تو مظاہرین کی جانب سے مزاحمت کی گئی، حالات کو قابو اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی جو ناکام رہے جس کے بعد منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس کے باعث مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے ایکشن شروع ہوا تو تین گھنٹے سے بند سٹی بائی پاس پر ٹریفک کی روانی بحال ہوئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ سے روانہ ہوگئی۔

ویڈیو دیکھیں


Comments

comments

یہ بھی پڑھیں