ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

سکھر: مگرمچھ کا بھینس پر حملہ، علاقہ مکین خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

(3 نومبر 2025): سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے مگرمچھ نے ایک بار پھر حملہ کیا ہے جس سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے۔

سکھر کے علاقے صالح پٹ نارا کینال میں مگرمچھ نے بھینس پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا، عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ نے اچانک پانی سے نکل کر بھینس پر حملہ کردیا۔

جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہی مگرمچھ چند ماہ قبل تین بچوں کو نگل چکا ہے اور ایک خاتون کو بھی زخمی کر چکا ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے اب تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مگرمچھ کی لمبائی 16 فٹ سے بھی زائد تھی اور بچی کو نگلنے کے بعد مگر مچھ پانی میں غائب ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آبادی کے قریب گھومنے والے خطرناک مگرمچھ کو قابو کیا جا سکے اور مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

ذرائع محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔

سندھ میں مگر مچھ کا بچوں پر حملہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں