منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

موٹروے نہ بننے پر اسپیکر سندھ اسمبلی کا وزیراعظم سے شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر حیدرآباد موٹر وے نہ بننے پر اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کردیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا وزیراعظم شہباز شریف نے تیسری مرتبہ افتتاح کیا لیکن کام ابھی تک شروع نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سکھر میں سب کچھ ہے بس موٹروے نہیں ہے، شہباز شریف سے کہوں گا کہ جلدی موٹروے کا کام شروع کروایا جائے، بلاول بھٹو نے بھی بارہا وزیراعظم سے موٹروے کی تعمیر کا کہا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے پاکستان کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کام ادا کرے گا۔

یہ پڑھیں: حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر سے متعلق اچھی خبر

اویس شاہ نے کہا کہ سکھر میں یونیورسٹیز اور اسپتالوں کا نیٹ ورک ہے جس کا کریڈٹ خورشید شاہ کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این ایچ اے کے اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹر وے کےکام کا آغاز مئی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں حیدرآباد کراچی موٹر وے کی فیزیبلٹی پر بھی غور کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےافسران کو فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ساری نظریں سکھر حیدرآباد موٹر وے پر ہیں، حیدرآباد اور کراچی کی موٹرویز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں