site
stats
سندھ

پیپلز پارٹی حکومت کی ناکامی کو کیش کرائے گی، سید خورشید شاہ

سکھر : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ہر معاملےمیں ناکام ثابت ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی اس کی ناکامی کو کیش کرائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نو مہینے ہوگئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے اپنےمنشور پر بالکل عمل نہیں کیا،کوئی ہارجاتاہے تو بہترین لفظ دھاندلی استعمال کرتاہے،سیاست کا پیمانہ لوکل باڈیز الیکشن نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت روز روز بجٹ پیش کرتی ہے، تجویز ہے کہ سال میں 4 بجٹ رکھ لے ،بجٹ جون ،اگست، دسمبر اورمارچ میں پیش کیے جائیں۔

حکومت خراب گورننس کے الزام سے بچ جائے گی ،تبدیلی صرف پیپلز پارٹی لاتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ بجلی کابحران بھی ختم نہیں ہو ا۔ کسان پیکج میں سندھ اور بلوچستان کے کاشتکاروں کوکچھ بھی نہیں مل رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top