تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سکھر ٹرین حادثہ: متاثرہ پٹری کو جدید مشینری کے بجائے ہاتھ کی آری سے کاٹے جانے کی ویڈیو منظر عام پر

سکھر: صوبہ سندھ کی تحصیل پنوں عاقل کے قریب رات گئے کراچی ایکسپریس کی نو بوگیاں ٹریک سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 40 افراد زخمی ہوئے۔

خوفناک واقعے کے بعد اہل علاقہ، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے بھی امدادی کارروائیوں میں شر کت کی، پاکستان ریلوے کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ہر دور حکومت میں ریلوے کو جدید بنانے کے دعوے ہوتے رہے مگر اس کا عملی نمونہ کسی ناگہانی حادثے کے بعد میڈیا کی زینت بنتا ہے، ایسا ہی ایک اور منظر آج بھی دیکھنے کو ملا، جہاں ریلوے کو جدید سہولیات سے آراستہ بنانے کے دعوے کی قلعی کھول دی۔

حادثے کا شکار ہونے والی پاکستان ایکسپریس نے کم وبیش 731 میٹر تک ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچایا، ان پٹریوں کو جدید مشینری کے بجائے ہاتھ کی آری سے کاٹا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرین حادثہ: حادثے کا شکار بوگیاں تاحال ہٹائی نہ جاسکیں، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

ریلوے مزدوروں نے اعلیٰ افسران کے جائے حادثے کے دورے کے موقع پر کام میں پھرتی دکھائی، ان کے جانے کے بعد عملہ سست روی کا شکار ہوگیا، اپ ٹریک بحال نہ ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیاں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں، جس کے باعث گاڑیوں میں تین سے آٹھ گھنٹوں کی تاخیر ہورہی ہے، مسافر گاڑیوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -