سکھر(19 اپریل 2026): ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ایئرپورٹ تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی اپنی سہیلی سے ملنے پڑوس میں گئی تھی، جہاں گھر میں موجود لڑکے نے اسے مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


