پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلکشنا پنڈت طویل علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ اور اداکارہ سلکشنا پنڈت کی عمر 71 برس تھی۔ ان کے بھائی اور موسیقار للت پنڈت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں شام 8 بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں، ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

سلکشنا بھارت مشہور کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کی بھتیجی اور موسیقی سے تعلق رکھنے والے میواتی گھرانے، سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کے دونوں بھائی جتن اور للت پنڈت فلمی دنیا میں معروف موسیقار جوڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 1970 اور 1980 کی دہائی کے سنہری دور میں سلکشنا نے محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش جیسے عظیم گلوکاروں کے ساتھ متعدد گیت گائے، جنہیں فلمی موسیقی کے کلاسک گیت سمجھا جاتا ہے۔

معروف گلوکارہ اور اداکارہ نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا، الجھن، خاندان، اپناپن اور وقت کی دیوار جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔

بھارت کی معروف اداکارہ نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی

سلکشنا کو ذاتی زندگی میں کافی دکھوں کا سامنا رہا۔ سنجیو کمار سے یکطرفہ محبت اور تنہا زندگی کے بعد انہیں برسوں تک صحت کے مسائل اور مالی مشکلات جھیلنا پڑیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں