تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم کا دورہ ترکی : پاکستانی عدالتوں سے مفرور ملزم سلیمان شہباز کس حیثیت سے سرکاری وفد میں شامل؟ سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی پر پاکستانی عدالتوں سے اشتہاری مفرور ملزم سلیمان شہباز کے سرکاری وفد میں شامل ہونے پر سوالات اٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عدالتوں سے اشتہاری مفرور ملزم سلیمان شہباز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ بیرون ممالک دوروں میں ساتھ ساتھ۔ ہیں ، سلیمان شہباز نے اہلیہ کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے دیے گئے عشایئے میں شرکت کی۔

اشتہاری ملزم پاکستان اور ترک سربراہان مملکت کی میز پر بیٹھے نظر آئے ، جس کے بعد سوالات اٹھ گئے ہین کہ سلیمان شہباز اور ان کی اہلیہ کس حیثیت میں سرکاری دوروں میں شامل ہیں۔

یاد رہے سلیمان شہباز دورہ سعودی عرب میں بھی سرکاری وفد میں شامل تھے، شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران بیٹے اور بھتیجے کی موجودگی پرسوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کیا تھا۔

صارفین نے کہا تھا کہ حسین نواز اور سلیمان نوازسرکاری وفد کا حصے کیسے بنے ؟؟ شتہاری ملزم نے کس حیثیت سے ولی عہد محمد بن سلمان سے وفد کیساتھ ملاقات کی۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز16 ارب منی لانڈرنگ کیس میں مفرور ہے، سلمان شہباز نیب کوبھی 7.5ارب ٹی ٹی کیس میں مطلوب ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دورہ ہویاترکی دورہ، سیلمان شہبازپاکستان آنےکےبجائےشہبازشریف کیساتھ سرکاری دورہ پر جاتےہیں، چوروں کی حکومت قائم ہوگی توقانون کاایساہی مذاق اڑایاجائےگا، پاکستان میں چوروں،ڈاکوؤں کی غلام حکومت ہوگی توایساقانون نظر آئے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتوں سےیہ مفرور ہیں،کبھی کمردرد کابہانہ بناتےہیں، یہاں یہ عدالتوں سے مفرور ہیں ادھرآتے نہیں ہیں، ان چوروں نے دوبارہ سے پہلے والی حرکتیں شروع کردی ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کی غلام حکومت قائم ہوگی تو ایسا ہوگا، یہ سعودی عرب، ترکی جاسکتےہیں تو پاکستان کی عدالتوں میں بھی آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کےلیے بھی یہ شرمندگی کی بات ہے، بلاول بھٹو بھی آخری نشست پر بیٹھے تھے،یہ اپنی شکل دکھانے کیلئے بیرون ملک کےدورے کررہےہیں اور عوام کے پیسے سے عیاشیاں کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -