لاہو: پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن بھی قبضہ مافیا کا شکار بن گئے، وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کئی اعزازت اپنے نام کرنے والے سلطان گولڈن نے خصوصی پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ قبضہ گروپ نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پرواقع ان کے پلازے پرقبضہ کرلیا.
سلطان گولڈن نے کہا کہ میں نے آج تک کسی کے ساتھ بدتمیزی یا زیادتی نہیں کی، پولیس سے ایک معمولی بات کو بدتمیزی کا نام دے کر مجھ پر پرچہ کیا گیا.
ماضی کے معروف اسٹنٹ مین نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن کے ساتھ پولیس بدمعاشی کر رہی ہے، پولیس قبضہ گروپ کی سرپرستی کررہی ہے، وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کرقبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینا چاہتا ہوں.
سلطان گولڈن نے شکوہ کیا کہ میں نے ریکارڈزبنا کرعزت کمائی، پولیس اس کے پر خچرےاڑارہی ہے.
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نےکہا تھاکسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونےدیں گے، برائے مہربانی میرے ساتھ ہونے والی زیادتی اور نا انصافی کو روکا جائے.